خیرپور ،وزیراعلیٰ سندھ کا شہر بد امنی کی لپیٹ میں، لوٹ مارکی وارداتوں میں اضافہ، دن دیہاڑے تاجر کو لوٹ لیا گیا،پویس ڈاکوؤں کے سامنے بے بس، تاجروں اور شہریوں کا بدامنی کے خلاف احتجاج ، تاجروں اور شہریوں نے خود کو غیر محفوظ قرار دیدیا
بدھ 19 دسمبر 2012 21:35
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کی حدود این ایل سی کے نزدیک نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دن دھاڑے کھلے عام خیرپور کے معروف تاجر ریاض شیخ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اور ان سے لاکھوں روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہریوں اور تاجر برادری میں اشتعیال پھیل گیا شہریوں نے واقعہ کے خلاف سخت احتجاج کیا جبکہ انجمن تاجران اور شیخ اتحاد کے رہنماء لالاغفارشیخ نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور میں امن وامان کی صورت حال ایک خواب بن گیا ہے خیرپور کے تاجران اور شہری غیر محفوظ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنا کاروبار دیگر شہروں میں منتقل کر نے پر مجبور ہیں شہر میں مکمل طور پر ڈاکو راج قائم ہے انتظامیہ نااہل بن چکی ہے اگرعوام اور تاجرون کو تحفظ نہیں دیا یا تو وزیر اعلیٰ ہاوٰس کا گھراو کریں گے لالا غفار شیخ نے کہاکہ دن دہاڑے خیرپور کے شہریوں اور تاجروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹا جارہا ہے خیرپور جس میں ہندوں برادری ہو یاشیخ برادری اور شہری روز روز کی ڈکیتیوں سے تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہاکہ ایک ماہ کے اندر 50سے زائد تاجروں کو لوٹا گیا ہے لیکن ان کا ایک بھی ملزم گرفتارنا ہوسکا ہے اور نہ ہی لوٹی ہوئی رقم ملی ہے انہوں نے کہاکہ امن و امان کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کئی مرتبہ آگاہ بھی کیا ہے لیکن وہ صرف دلاسے اور تصلیوں کے سوا کچھ نہیں دیتے انہوں نے کہاکہ تاجروں اور شہریو ں کی لوٹی ہوئی رقم اور ملزماں کی گرفتاری نہ ہوئی تو 5روز کے اندر وزیر علیٰ ہاوٰس خیرپور کا گھراو کیا جائے گا ْ پریس کانفرنس سے حاجی یار محمد شیخ ،سید عبداللہ شاہ ،شہبان علی منگی ،بشیر شیخ ،ہری مل،الطاف حسین میمن و دیگر تاجروں نے بھی خطاب کیا ۔
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.