پشاور:سال نو کے آغاز پر بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام

منگل 1 جنوری 2013 12:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 1جنوری2013ء) نواحی علاقے سربند میں ستر کلو وزنی بم ناکارہ بنا کر سال نو کے آغاز پربڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا . نیم قبائلی علاقے سے متصل گاؤں کینا بالا میں ایک قبائلی رہنما کے گھر کے باہر ایک مشکوک ڈرم پڑا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

جس پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا ۔ ڈرم میں ستر کلو وزنی بم نصب تھا جو ٹائم ڈیوائس سے منسلک تھا ۔ پولیس کے مطابق بم پھٹ جاتا تو بہت زیادہ تباہی ہوسکتی تھی ۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :