قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کادو روزہ اجلاس کل سے شروع ہو گا ، کمیٹی ایف بی آر کے آڈٹ اعتراضات اور ایف بی آر کے حوالے سے اپنی سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی

منگل 1 جنوری 2013 13:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کادو وروزہ اجلاس چیئر مین ندیم افضل گوندل کی زیر صدارت کل بدھ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا ، پی اے سی اپنے اجلاس میں ایف بی آر کے آڈٹ اعتراضات اور ایف بی آر کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پی اے سی کا یہ اجلاس 2 روز جاری رہے گا۔ پہلے روز کمیٹی ایف بی آر کے 2004-05ء اور 2006-07ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے گی جبکہ اگلے روز جمعرات کو کمیٹی وزارت ہاؤسنگ اور کابینہ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائیگا۔