القاعدہ کا یمن میں امریکی سفیر کو قتل کرنے پر تین کلو سونے اور ہر امریکی فوجی کو مارنے پر 50 لاکھ یمنی ریال کے انعام کا اعلان

منگل 1 جنوری 2013 14:57

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) القاعدہ نے یمن میں امریکی سفیر کو قتل کرنے پر تین کلو سونے اور ہر امریکی فوجی کو مارنے پر 50 لاکھ یمنی ریال کے انعام کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمن میں القاعدہ کے میڈیا وے کی جانب سے ویب سائٹ پر تحریری اورآڈیوپیغام میں کہا گیا ہے کہ جو شخص بھی امریکی سفیر کو ہلاک کرے گا اسے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی مالیت کا تین کلو گرام سونا بطور انعام دیا جائے گا۔

میڈیا پیغام میں کہاگیاکہ جو شخص بھی یمنی سرزمین پر موجود ایک امریکی فوجی کو مارے گاتواسے پچاس لاکھ یمنی ریال دیئے جائیں گے ۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیغام میں یہ توضح نہیں کہ انعام کیسے موصول کیاجاسکتا ہے تاہم یہ کہا گیا ہے کہ پیشکش 6ماہ تک کے لئے ہے۔پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ انعام کا مقصد مسلمانوں میں جہاد کرنے کی لگن پیدا کرنا ہے ۔