فنکشنل لیگ کاخسرہ سے متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیمیں روانہ کرنے کا فیصلہ ،فنکشنل ڈاکٹر فورم خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ اور متاثرین خسرہ کی ہر ممکن مددکریگا،سندھ میں خسرہ وبائی شکل اختیار کر گیا ہے، صوبائی حکومت اس وبا کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سندھ بھر میں ویکسینشن کرائے،مسلم لیگ فنکشنل کے سیکرٹری جنرل امتیاز احمد شیخ کااجلاس سے خطاب

منگل 1 جنوری 2013 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) مسلم لیگ فنکشنل کا سندھ میں خسرہ کی پھیلتی ہوئی وبا پر قابو پانے کیلئے فنکشنل ڈاکٹر ز فوری کا ہنگامی اجلاس امتیاز احمد شیخ کی صدارت میں اجلاس ان کی رہا ئشگاہ پر منگل کواجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں پیر صاحب پگارا کی ہدایت پر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیمیں روانہ کرانے فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے امتیاز احمد شیخ بتایا کہ پیر صاحب پگارا نے فنکشنل ڈاکٹر فورم کے تحت خسرہ سے متاثرہ علاقوں میڈیکل کیمپ لگانے اور متاثرین خسرہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس میں ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ،ڈاکٹر ممتاز شیخ،ڈاکٹر خیر محمد ناریجو، ڈاکٹر عبدالغی ، ڈاکٹر جہانگیر شیخ ،ڈاکٹر اکبر شاہ،ڈاکٹررمضان وسان، ڈاکٹر صفدر آرائیں ،ڈاکٹر پربت سنگھ،ڈاکٹر عنایت اللہ بھرگڑی، ڈاکٹر دیدار خاصخیلی ،ڈاکٹر کھیم چند کوہستانی ، ڈاکٹر عبدالشکور، ڈاکٹرعبدالرحیم بھر گڑی، ڈاکٹر آفتاب سری وال، ڈاکٹر تصور حسین،ڈاکٹر عبداللہ کھٹی ، ڈاکٹر حسن پٹھان،قاسم سراج سومرو، ندیم مرزا، شمع منشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیر صاحب پگارا کی ہدایت پر خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں کیمپ لگانے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئں ۔جن میں عمر کوٹ کیلئے ڈاکٹر خیر محمد ناریجو،ڈاکٹر رمضان وسان، ڈاکٹر کھیم چند، ڈاکٹر روبی ،ڈاکٹر سومار بھائیو،جبکہ میر پور خاص ،سندھڑی، میراں بوری ، جھلوری کیلئے ڈاکٹر اے بی راجڑ، ڈاکٹر علی محمد مہر ،ڈاکٹر عامر راہو، ڈاکٹر عبدالستار پنہور ،اور سانگھڑ ،چوٹیاری کیلئے ڈاکٹر عنایت اللہ بھرگڑی،ڈاکٹر لطیف شاہ، ڈاکٹر جویت کمار، ڈاکٹر دیدار خاصخیلی،ڈاکٹرفاروق جتوئی ،ڈاکٹر نور محمد منگریو ،بدین ،تھر نظامانی کیلئے ڈاکٹر منظور نظامانی، ڈاکٹر آصف میمن، ڈاکٹر آغا عمران پٹھان اور ڈاکٹر رحمٰن کھٹی پر مشتمل ٹیمیں میڈیکل کیمپ لگائیں گی ۔

امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ پیر صاحب پگارا نے ہدایت کی ہے اس مصیبت کی گھڑی میں سندھ کی عوام کو تنہا نہ چھوڑا جائے اور ان کے بچوں کو اس بیماری سے محفوظ بنانے کیلئے ہر قسم کا تعاون کیا جائے ۔امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ سینکڑوں بچے اس وبا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن رہے ہیں وزیراعلیٰ سندھ کی کوئی بات نہیں سنتا ،انہیں چاہئے کہ وہ سندھ میں معصوم بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں اور اس سے بچاؤ کیلئے فوری ایکشن لیں تاکہ خسرہ کی وبا سے بچوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکیں ۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں خسرہ وبائی شکل اختیار کر گیا ہے حکومت سندھ اس وبا کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سندھ بھر میں ویکسینشن کرائے تاکہ خسرہ پر قابو پایا جسکے ،خسرہ کے خلاف فوری ایکشن نہ لیا گیا تو اس سے سندھ میں بہت بڑا نقصان ہو گا

متعلقہ عنوان :