پاک بھارت نئی دہلی ون ڈے دھند سے متاثر ہونے کا خدشہ

بدھ 2 جنوری 2013 13:56

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان نئی دہلی کا موسم سخت سرد موسم میں کھیلا جائے گا اور اس بات کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ دھند کی وجہ سے میچ متاثر ہو۔

(جاری ہے)

بھارت ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور یوپی میں سب سے زیادہ سردی ہے جہاں 69 لوگ ٹھنڈ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ تیسرا میچ اتوارکو فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلا جائے گا۔ ان دنوں بھارت دارالحکومت میں صبح سخت دھند ہوتی ہے اور تاہم دوپہرکے وقت صورتحال بہتر ہوتی جاتی ہے۔ اتوارکو بھی دوپہرکو سورج نکلنے کا امکان ہے لیکن ٹھنڈ کی وجہ سے کھلاڑی اور تماشائیوں کومشکل پیش آسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :