توانائی بحران سے بیروزگاری بڑھ گئی، شہباز شریف

بدھ 2 جنوری 2013 14:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 2جنوری2013ء) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران سے بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، کرپشن، بیڈ گورننس، انتہاء پسندی اور دہشت گردی نے معیشت کا پہیہ جام کر رکھا ہے، وفاقی حکومت ہے کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)

پاک یو کے کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث معاشی و تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، غیر ملکی کمپنیوں کے تعاون سے سولر منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں توانائی، لائیو اسٹاک، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ان کی حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولتیں اور مراعات دے رہی ہے۔