جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈرپرویز رسول انگلینڈ اوربھارت اے کے درمیان پریکٹس میچ کیلئے ٹیم میں شامل

بدھ 2 جنوری 2013 16:44

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈرپرویز رسول کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ الیون اوربھارت کی اے ٹیموں کے درمیان 6جنوری کو کھیلے جانیوالے میچ کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا،پرویز رسول کے علاوہ اس میچ کیلئے بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر سری سانتھ کو بھی شامل کیا گیا ہے، سری سانتھ نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ2011ء میں دورہ انگلینڈ کے دوران کھیلا تھا۔

(جاری ہے)

پرویز رسول کو جموں کشمیر کی جانب سے کھیلتے ہوئے بہتر پرفارمنس دکھانے پر ٹیم میں بلایاگیا ہے ، پرویز نے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سنچریوں کی مدد سے 594رنز بنائے اور 33وکٹیں بھی حاصل کیں۔ بھارت کی اے ٹیم کیلئے کھلاڑیوں میں ابھینو مکنڈ(کپتان)، مر لی وجے، روبن بسٹ، کیدر یادیو، اشوک منیرا، روہت موٹوانی(وکٹ کیپر)، جلاج سکسینا، اکشے دریکر، ایشور پانڈے، سری سانتھ، رشی دھون، پارس ڈوگرا، موہت شرما اور پرویز رسول شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :