پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری،مریض علاج کیلئے دربدر، محکمہ صحت نے علاج کی سہولیات جزوی طور پر بحال کردی، ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے گئے
جمعہ 4 جنوری 2013 16:07
(جاری ہے)
ہسپتالوں میں علاج معالجہ تو شروع ہو گیا ہے مگر ڈاکٹروں کی کمی کا مسئلہ مریضوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔حکومت نے طبی عملے کو ڈیوٹی کا پابند بنانے کیلئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کررکھا ہے اور ڈیوٹی سے غیر اظہار رہنے والے ڈاکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے گئے ۔
ادھر گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے صدر کاشف بلال اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاریوں کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ملتان میں بھی جاری رہی۔ ملتان کے سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریض ایک بار پھر سے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث در بدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔ نشتر ، چلڈرن ، انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی ، سول اور فاطمہ جناح وویمن اسپتالوں کے ان ڈور ، آؤٹ ڈور اور آپریشن تھیٹرز میں ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ گوجرانوالہ میں سینئرز ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ینگ ڈاکٹرز کو فوری رہا کیا جائے ان پر درج مقدمات کو واپس لئے جائے تو وہ اپنی سروسز دوبارہ بحال کریں گے۔ گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں کی گرفتاری کیخلاف ہڑتال کے باعث مریض تڑپتے رہے۔ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی قلت کی وجہ سے کئی آپریشنزبھی ملتوی کردئیے گئے ۔گوجرانولہ میں نشتر ہسپتال کے آوٹ ڈور میں ینگ ڈاکٹرز نے کام کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث دور دراز سے آئے مریض بغیر علاج کرائے ہی گھروں کو لوٹ گئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ساتھی ڈاکٹروں کی رہائی تک کام کا بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ مریض نا کردا گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں اور نام نہاد مسیحاوں کے رحم و کرم پر ہیں۔مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.