قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے تولیدی صحت بل کی منظوری دیدی، سندھ حکومت کو جنسی زیادتی کے واقعہ کے حوالے سے جوڈیشل انکوائری کرانے، ملک میں جنسی زیادتی کے کیس انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں چلانے بنانے کی ہدایت ، ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست مسترد،آئندہ اجلاس میں بلالیاگیا
بدھ 9 جنوری 2013 23:33
(جاری ہے)
اجلاس میں عطیہ عنایت الله کی طرف سے تولیدی صحت بل 2010 ء پیش کیا گیا جس کو کثرت رائے سے منظور کرکے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ جنسی زیادتی کیس کے حوالے سے سندھ حکومت کو جوڈیشل انکوائری کی سفارش کرتے ہوئے چاروں صوبوں میں ہونے والی جنسی زیادتی کیسز کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں چلانے اور ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
کمیٹی میں اندرون سندھ عمر کوٹ میں پانچ سالہ جنسی زیادتی کیس کے حوالے سے صوبہ سندھ کے اعلیٰ پولیس افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں بھجوا دیا گیا اب معاملہ عدالت میں جزا و سزا کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے کمیٹی میں ایم ڈی پی ٹی ڈی یوسف بیگ مرزا پیش نہ ہوئے انہوں نے اپنے موقف سے تحریری طور پر کمیٹی کو آگاہ کیا کہ معاملہ عدالت میں ہے کمیٹی اس معاملے کو زیر بحث نہیں لاسکتی جس پر وزارت قانون کے نمائندہ نے بتایا کہ آئینی اور قانونی طور پر کمیٹی معاملہ کو سن سکتی ہے جس پر کمیٹی نے ایم ڈی پی ٹی ڈی کو آئندہ اجلاس میں بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے کمیٹی میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے بل کمیٹی ممبر عطیہ عنایت الله نے پیش کیا جس کو ممبران کی جانب سے تحفظات کی وجہ سے پاس نہیں کیا جاسکا تاہم کمیٹی چیئرمین نے بل میں بہتری لانے کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب کرلی ۔مزید اہم خبریں
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.