اگر نئے صوبے کا نام سرائیکی صوبہ نہ رکھا گیا اور اس میں جناح ، تریموں ،چشمہ بیراج کو شامل نہ کیا گیا تو سرائیکی علاقوں کے عوام بالائی پنجاب سے آنے والی تمام شاہراہیں بند کر دیں گے ، سڑکوں پر خون خرابہ ہو گا،نئے صوبے کے قیام کیلئے آئیں کی تقریباً 8 دفعات میں ترمیم کی جائے گی ، اس کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت درکار ہوگی،ان کیمرہ اجلاس کے بعد چیئر مین فرحت اللہ بابر کی میڈیا کو بریفنگ
جمعرات 24 جنوری 2013 21:59
(جاری ہے)
قبل ازیں پارلیمانی کمیشن کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی عبدالقیوم جتوئی نے کہا کہ نئے صوبے کا نام صرف ”سرائیکی صوبہ“ ہی قابل قبول ہو گا جبکہ جنوبی پنجاب کا لفظ ہمارے لئے گالی کی حیثیت رکھتا ہے۔
رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز محمود نے مطالبہ کیا کہ بھکر ‘ میانوالی اور جھنگ کے اضلاع سرائیکی صوبے بھی شامل کئے جائیں جبکہ جناح بیراج ‘ تریموں بیراج ا ور چشمہ بیراج سرائیکی صوبے کو دئیے جائیں ور نہ ہم عوام کو سڑکوں پر لے آئیں گے اور اپر پنجاب سے آنے والی تمام شاہرائیں بند کر دیں گے ۔ ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر محسن لغاری نے پارلیمانی کمیشن کے اجلاس میں تجویز پیش کی کہ نئے صوبے کا ہیڈ کوارٹر ملتان میں ہونا چاہیے جبکہ گرمائی دارالحکومت ڈیرہ غازی خان کے قریب پر فضا مقام ”فورٹ منرو“ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 80 فیصد کپاس سرائیکی خطہ پیدا کرتاہے جبکہ صوبے کا قیام سرائیکی عوام کی محرومیوں کا بہترین حل ہے جبکہ نئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کے چیئرمین سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ صوبہ پنجاب کو تقسیم کر کے نیا صوبہ قائم کرنے کے آئینی ترمیمی بل کو جلد حتمی سکل دی جائے گی۔ پارلیمانی کمیشن کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس کیلئے ڈیرہ غازی خان ‘ ملتان ااور بہاولپور ڈویژنوں کے تمام ایم این ایز اور سینیٹرز کو شرکت کی دعوت دی گئی جس میں مسلم لیگ )(ن) کے ممبران پارلیمنٹ بھی شامل تھے تاہم 15 ایم این ایز اور سینیٹروں نے پارلیمانی کمیشن کے اجلا س میں شرکت کی جبکہ انہوں نے نئے صوبے کی حمایت ی۔ البتہ بعض ممبران پارلیمنٹ نے نئی مثبت تجاویز بھی پیش کیں۔انہوں نے کہاکہ نئے صوبے کے قیام کیلئے آئیں کی تقریباً 8 دفعات میں ترمیم کی جائے گی جبکہ اس کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.