ساہیوال ، شاداب ٹاؤن میں غباروں میں ہوابھرنے والی ٹینکی کا سلنڈر پھٹنے سے 14سالہ بچہ جاں بحق

ہفتہ 9 فروری 2013 21:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9فروری۔ 2013ء) ساہیوال کے شاداب ٹاؤن میں واقع میرج ہال کے سامنے غباروں میں ہوابھرنے والی ٹینکی کا سلنڈر پھٹنے سے 14سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، زور دار دھماکہ کے نتیجہ میں بچے کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے جو دور دور تک پھیل گئے ۔

(جاری ہے)

14سالہ محمد رمضان میرج حال میں ہونے والی شادی کے موقع پر غبارے فروخت کرنے کے لئے ان میں ہوا بھر رہا تھا کہ سلنڈر پھٹنے سے اپنی جاں دے بیٹھا۔ شدید دھماکے سے میرج ہال سمیت قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اورپورے علاقے میں خوف وحراس پھیل گیا ۔ 14سالہ رمضان کی افسوسناک موت پر علاقہ بھر کی فضاء سوگوار ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :