فیصل آباد اورمنڈی بہاوٴالدین میں 2خاندان اپنوں کی بے رحمی کی بھینٹ چڑھ گئے، فیصل آبادمیں سنگدل باپ نے فائرنگ کرکے اپنے4بچوں کو انکی ماں سمیت ابدی نیندسلادی،وارادات کے بعدملزم کی خودکشی، فائرنگ سے ملزم کابردارنسبتی اورایک خاتون زخمی،واقعہ کے بعدعلاقے میں خوف وہراس،منڈی بہاوٴالدین میں نوجوان نے کبوترپالنے کی اجازت نے ملنے پرماں اور4بہن بھائیوں کوذبح کردیا،ملزم گرفتار،آلہ قتل برآمد
اتوار 10 فروری 2013 22:59
(جاری ہے)
بتایاگیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہورکے رہائشی عامرعبداللہ کی بیوی گھریلوناچاکی پرروٹھ کربچوں کے ہمراہ فیصل آبادمیں اپنے میکے آگئی تھی اتوارکو عامرعبداللہ بیوی یچوں کولینے کیلئے اپنے سسرال آیا اوردوپہرکوجب سب چھت پربیٹھ کھاناکھارہے تھے تواس دوران عامرعبداللہ نے اچانک پستول نکال کرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی فرح،دس سالہ بیٹے ابوبکر،آٹھ سالہ عمار،پانچ سالہ نمرہ موقع پرہلاک جبکہ ایک بیٹاچھ سالہ منزلہ ،برادرنسبتی عرفان اورمقتولہ فرح کی کزن آمنہ شدیدزخمی ہوگئیں ۔
واردات کے بعدملزم نے اپنے سرمیں گولی مارکرخودکشی کرلی۔واقعہ کے بعدتھانہ بٹالہ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گئی ا ورلاشیں الائیڈہسپتال منتقل کیں جبکہ زخمیوں کوفوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں چھ سالہ منزلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔بتایاگیاہے کہ ملزم نے روٹھی بیوی کومنانے میں ناکامی پرفائرنگ کی ۔دوسری جانب منڈی بہاوٴالدین کے علاقے لسوڑی کلاں میں ایک گھرسے پانچ افراد کی لاشیں برآمدہوئیں ۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے بعدمقتولہ آسیہ بی بی کے بڑے بیٹے 23سالہ عثمان کوحراست میں لیاتودوران تفتیش اس نے اعتراف جرم کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بتایاکہ وہ گھرمیں کبوترپالناچاہتاتھا مگروالدہ نے اجازت نہیں دی جس پر حلوے میں نشہ آوردواملاکرسب کوکھلایا اوربعدازاں ماں اور چاربہن بھائیوں کوچھری سے ذبح کردیا۔ قتل ہونے والوں میں آسیہ بی بی، اس کی 17 سالہ بیٹی ثناء ، 15 سالہ حنا، 18 سالہ بیٹا مزمل حسین اور 7 سالہ بیٹا علی شامل ہیں۔ گھر کا سربراہ افتخار احمد بیرون ملک مقیم ہے۔ پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے لیں۔مزید اہم خبریں
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.