بے نظیر بھٹو شہید یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام محکمہ صحت کے مختلف شعبوں میں فنی تربیت دینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کامستقل نہ کئے جانے کے خلاف حیدرآباد میں مظاہرہ

پیر 18 فروری 2013 21:57

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18فروری۔2013ء) بے نظیر بھٹو شہید یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام محکمہ صحت کے مختلف شعبوں میں فنی تربیت دینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے مستقل نہ کئے جانے کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا، تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز اینڈ ٹیوٹرز الائنس کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مظاہرے کے شرکاء ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھائے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے لئے نعرے لگارہے تھے، اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے ٹائر بھی نذرآتش کئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ بے نظیر بھٹو شہید یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام میں محکمہ صحت کے 16 مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو فنی تربیت دے رہے ہیں اور پانچ سالوں کے دوران تقریبا 10 ہزار افراد اپنی تربیت مکمل کرکے سندھ کے مختلف ہسپتالوں میں نوکریاں کررہے ہیں لیکن نوجوانوں کو تربیت دینے والے ٹیچرز کو اب تک مستقل نہیں کیا گیا ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر مستقل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :