پشاور ،چارسدہ روڈ پر باراتیوں سے بھری بس نہر میں گرگئی ، 5خواتین اور بچوں سمیت 12افراد جاں بحق ، 20سے زائد زخمی ،8 افراد لاپتہ ،زخمی ہسپتال منتقل ،بیشتر زخمیوں کی حالت نازک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ،صدر اور وزیراعظم کاحادثے پر اظہار افسوس ،زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت
جمعہ 22 فروری 2013 18:46
(جاری ہے)
حادثے کے فوری بعد امدادی کاروائیاں شرؤع کردی گئیں ،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت متعد د افراد کو نہر سے نکالا ،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق باراتیوں سے بھری بس مردان جارہی تھی جس میں 35 سے 40 افراد سوار تھے ،حادثہ نہر کے قریب زیر تعمیر ایکسپریس ہائی وے پر پیش آیا،بس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد سوار تھی ،۔نہر میں طغیانی کے باعث بعض افراد پانی میں بہہ گئے جنکی تلاش کا کام جاری ہے،آٹھ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے مقامی خوطہ خوروں کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں جبکہ بھاری مشینری کی مددسے بس کو نہر سے نکال لیا گیا۔ ،صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.