حکومت کسانوں سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے،شوگر ملزکسانوں کو گنے کا معاوضہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں،وفاقی اور صوبائی حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی نہیں کیا چھوٹے کاشت کار زرعی ادویات،کھاد،بیج کے ریٹ میں اضافہ سے بدحال زندگی گزار رہے ہیں،کوئٹہ میں الیکشن کمشنر ضیاء اللہ کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے، امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی کسانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت
بدھ 13 مارچ 2013 17:02
(جاری ہے)
بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ٹیوب ویل بند پڑے ہیں اور ڈیزل کی گرانی کی وجہ سے چھوٹے کسان کی قوت خرید سے باہر ہے۔ حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرے۔
انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں الیکشن کمشنر ضیاء اللہ کا قتل افسوسناک اور قابل مذمت ہے کوئٹہ کے حالات گورنر راج بھی قابو نہ کرسکا پانچ سالہ دور زرداری میں کرپشن ،لوٹ مار ، اغوا برائے تاوان ،دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ میں اضافہ ہوا ہے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں اس صورتحال میں زرداری حکومت اپنے دور اقتدار کو کس طرح کامیاب دور قرار دے سکتی ہے ۔ دنیا میں ناکام ترین اور کرپٹ حکومت کوئی ہے تو وہ زرداری حکومت ہے انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں ضلعی الیکشن کمشنر کا قتل ایسے حالات کو پیدا کرنا ہے کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں اور زرداری حکومت کی مدت میعاد میں توسیع ہوجائے۔ الیکشن بروقت اور یقینی بنانے کے لئے تمام ٹھوس اقدامات اور منصوبہ بندی کی جائے اور تمام پارٹیوں سے مشاور ت بھی کر لی جائے جماعت اسلامی الیکشن کا التوا کسی حالت میں قبول نہیں کریگی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.