حیدرآباد ، 15 اپریل سے شروع ہونے والی چار روزہ پولیو مہم کے دوران 3لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے

ہفتہ 13 اپریل 2013 23:11

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13اپریل۔ 2013ء) حیدرآباد میں 15 اپریل سے شروع ہونے والی چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 99 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر میر احمد علی تالپور نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 15 سے 18 اپریل تک جاری رہنے والی چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 99 ہزار 500 بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 772 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ مختلف مراکز صحت میں 92 فکس پوائنٹس اور بس اسٹاپس و ریلوے اسٹیشن کے لئے 45 ٹیمیں بنائی گئی ہیں، ڈی ایچ او نے بتایا کہ پولیو مہم کی نگرانی کے لئے 7 تعلقہ سپروائزرز اور 171 ایریا انچارجز مقرر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :