پی ایس 69سے سید اعجاز شاہ بخاری کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے ورنہ ہم پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے ،پی ایس 69کی مختلف برادریوں اور جماعتوں کی اہم شخصیات کا پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت سے مطالبہ

اتوار 14 اپریل 2013 21:10

میرپور خاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) سندھاسمبلی کے حلقہ پی ایس 69کی مختلف برادریوں اور جماعتوں کی اہم شخصیات نے پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس 69سے سید اعجاز شاہ بخاری کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے ورنہ وہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے ، جماعت اہلسنت کے ڈویژنل امیر علامہ غلام مصطفی صابری ، دھنی بخش چاڑو سروردی جماعت ، غلام قادر منجوانی ، محمد ایواب کھوسو ، نیاز علی دھنو کائی اور دیگر نے اتوار کو یہاں میر پور خاص پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے گزشتہ انتخابات میں علی بردار راجہ کو ٹکٹ دیا جو الیکشن جیتنے کے بعد دوبارہ اس حلقے میں نہیں آئے اور نہ ہی وہاں کے عوام کے مسائل حل کیے لیکن اس بار ہم اپنے علاقے سے باہر کے کسی شخص کو قبول نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سید اعجاز شاہ بخاری پڑھے لکھے نوجوان ہیں اور انہوں نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست بھی دے رکھی ہے لیکن پیپلزپارٹی سندھ کی قیادت نے تمام حلقوں کے امیدواروں کے ٹکٹ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پی ایس 69سے ابھی تک اعلان نہیں کیا انہوں نے پارٹی چیئرمیں ، کو چیئر مین فریال تالپور اور دیگر اعلی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس 69سے سید اعجاز شاہ بخاری کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کیا جائے دیگر صورت میں ہم سید اعجاز حسین شاہ بخاری کو آزاد حیثیت سے الیکشن میں کامیاب کرائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :