الیکشن کے بعد کا منظر اچھا نظر نہیں آ رہا ،مسلم لیگ(ق) بھاری اکثریت سے جیتے گی، سنی اتحاد کونسل سے اتحاد قائم ہے،ہمارے کارکن سائیکل پر ووٹ ڈالنے جائیں گے ، اس پر پابندی نہیں، الیکشن کمیشن بتائے ٹرانسپورٹ میں تانگہ اور گدھا گاڑی بھی شامل ہے ،صاحبزادہ فضل کریم عظیم رہنما تھے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء پورا نہیں ہو گا،مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی صاحبزادہ فضل کریم کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو
منگل 16 اپریل 2013 20:36
(جاری ہے)
ووٹروں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر پابندی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ پہلے وہ ٹرانسپورٹ کی وضاحت کریں کہ اس میں کون کون سی گاڑیاں آتی ہیں، کیا اس میں کاروں، بسوں، ویگنوں کے علاوہ ٹریکٹر، ٹرالیاں، تانگے، ریڑھے اور گدھا گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سائیکل ٹرانسپورٹ میں شامل نہیں اس لیے ہمارے کارکن سائیکل پر ووٹ ڈالنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد والا منظر مجھے اچھا نظر نہیں آ رہا، جس طریقے سے معاملات چلیں گے سب کو اس کی فکر کرنا ہو گی اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ الیکشن میں سرپرائز دے گی اور انشاء اللہ قومی اور صوبائی سطح پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ سکیورٹی واپس لینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے سکیورٹی واپس لینے یا نہ لینے سے کوئی فرق نہیں پڑا، الیکشن میں ہم اپنی پچھلی کارکردگی کی بناء پر عوام کے پاس جا رہے ہیں لوگوں کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا کیونکہ عوام اب ہوشیار ہو گئے ہیں، اب عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری کا خاتمہ اور امن و امان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کچھ حلقے اوپن رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ الیکشن کے بعد نئے اتحاد بنیں گے ہماری پارٹی کا مثبت کردار ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.