ساہیوال ، عارف والا کے قریب تیزرفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار دو طلباء کو کچل کر ہلاک کر دیا

پیر 22 اپریل 2013 21:34

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اپریل۔ 2013ء) ساہیوال میں عارف والا کے قریب ایک تیزرفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار دو طلباء عمر عزیز اور نسیم خان کو کچل دیا جس سے دونوں ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق دونوں طالب علم دوست عمر عزیز 14سالہ اور نسیم خان 15 ایک موٹر سائیکل پر ساہیوال سے اپنے چک جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹرالر نے دونوں کو روند ڈالا۔ پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جو حادثہ کے بعد فرار ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :