پاکستان سمیت دنیا بھر میں شکاگو کے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مزدوروں کا عالمی دین منایا گیا،شکاگو کے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد ،محنت کش طبقے کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے اخبارات میں خصوصی ضمیمے اور ٹی وی چینلزپر خصوصی پروگرام نشر کئے گئے،مختلف سیاسی اور محنت کش تنظیموں کے لیبرونگز اور پیشہ وارانہ اداروں نے پروگرام کاانعقاد کیا

بدھ 1 مئی 2013 21:34

اسلام آباد /کراچی /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مئی۔ 2013ء) دنیا بھر میں پاکستان سمیت بدھ کو شکاگو کے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مزدوروں کا عالمی دین منایا گیا ،شکاگو کے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،محنت کش طبقے کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے اخبارات میں خصوصی ضمیمے اور ٹی وی چینلزپر خصوصی پروگرام نشر کئے گئے ۔

ملک بھرمیں یوم مئی کے روزاس عزم سے منایا جاتاہے کہ محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس دن کی اہمیت اور محنت کشوں کے حقوق کی اہمیت کواجاگر کرنے کیلئے مختلف سیاسی اور محنت کش تنظیموں بالخصوص سیاسی پارٹیوں کے لیبرونگز اور پیشہ وارانہ اداروں نے پروگرام کاانعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے مزدوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی ریلیوں، واک، سیمینار، کانفرنسوں، مذاکروں اور مباحثوں کا انعقاد کیاگیا ،جن میں مزدوراں کے حقوق پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پرصدر زرداری نے یوم مزدور پر اپنے پیغام میں محنت کش طبقے پر مادروطن کی ترقی، خوشحالی اور سماجی و اقتصادی پیش رفت کیلئے جانفشانی سے کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مطمئن اور آسودہ افرادی قوت قومی ترقی اور پیداواری عمل میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔یہ دن امریکامیں مزدوروں کی اپنے حقوق کے لئے کی جانے والی جدوجہد اور جانوں کی قربانی کی یاد میں منایاجاتاہے۔

امریکا کے محنت کشوں نے چودہ گھنٹے کی ڈیوٹی ختم کرکے آٹھ گھنٹے تک کی ڈیوٹی کا مطالبہ کر دیا۔ یکم مئی 1886 کوشکاگو میں 25000سے زائد مزدورں نے احتجاج کیا۔مزدوروں کے احتجاج کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کے لاٹھی چارج اور فائرنگ سے کئی مزدورہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ عالمی مزدور تحریک کے ساتھ یکجہتی، ملک کے مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کو تیز کرنی، مہنگائی بے روزگاری، قومی اداروں کی نجکاری کے خاتمی، مزدور دشمن قوانین کی منسوخی، ٹریڈ یونین کی آزادی، لوڈ شیڈنگ، ٹھیکیداری نظام، دہشت گردی کے خاتمے اور شکاگو کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی طرف سے یوم مئی کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔

متعلقہ عنوان :