کراچی،ناظم آباد میں فائرنگ، 4 افراد زخمی

منگل 7 مئی 2013 13:36

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7مئی 2013ء ) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو گئے، رشید آباد سے پچیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس کے مطابق ناظم آباد میں نا معلوم افرادنے فائرنگ کر کے اسامہ، صمد، پیٹر اور انظر کو زخمی کر دیاجنہیں طبی امداد کے لئے عباسی شہید سپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب بلدیہ کے علاقے رشید آباد میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :