ساہیوال ، ٹریفک حادثات میں 3 بچوں سمیت5 افراد جاں بحق ‘6 شدید زخمی ‘4 کی حالت تشویشناک

اتوار 19 مئی 2013 20:33

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مئی۔ 2013ء) ساہیوال میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جں بحق اور‘ چھ شدید زخمی ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل‘ چار کی حالت تشویشناک ہے۔اتوار کو پہلا حادثہ جی ٹی روڈ پر لاہور سے آنے والا شہہ زور گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ جانے سے چار سالہ بچہ علی شاہ ہلاک‘ اس کا باپ محمد جمیل شاہ‘ ڈرائیور اکبر اور ماں مسز جمیل شاہ شدید زخمی ہوگئیں۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں داخل کرادیا ہے جہاں اکبر کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

ساہیوال‘ پاکپتن روڈ پر چک 81 ڈی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر نے چارسالہ بچے کو روند ڈالا جوکہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ موٹرسائیکل سے گر کر چیچہ وطنی کی پچاس سالہ جنت بی بی‘ تیس سالہ عمارہ یوسف اور پاکپتن کا دو سالہ بچہ اسامہ اعجاز شدید زخمی ہوگئے۔

تینوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں تینوں دم توڑ گئے۔ اوکانوالہ روڈ پر چک 43/12L کے قریب ایک موٹرسائیکل رکشہ اور گدھا گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں شہزاد‘ وزیراعلی‘ محمد شہباز اور رکشہ ڈرائیور غلام فرید شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں تین زخمیوں کی حال نازک ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :