سابق وزیراعظم پرویز اشرف نے رینٹل پاور کیس کے دوران عدلیہ کو لکھے جانے والے پر غیر مشروط معافی مانگ لی

منگل 21 مئی 2013 17:50

اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 21مئی 2013ء ) سابق وزیراعظم پرویز اشرف نے رینٹل پاور کیس کے دوران عدلیہ کو لکھے جانے والے پر غیر مشروط معافی مانگ لی ، وسیم سجاد کی جانب سے جمع کرائے جانے والے معافی نامے میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خط لکھنے کا مقدمہ عدلیہ کے فیصلوں پر اثر انداز ہونا ہرگز نہیں تھا ۔ لہٰذا عدالت راجہ پرویز اشرف کے کلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے رینٹل پاور کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کو خط لکھا تھا جس میں کہاگیا تھا کہ رینٹل پاور مقدمات کی تفتیش کے لئے شعیب سڈل پر مشتمل کمیشن بنا کر رینٹل پاور مقدمات کی تفتیش کرائی جائے ۔ عدالت نے اس خط کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی ۔