آوار ان ، خوراک، ادویات، صاف پانی کی قلت،گیسٹرو سے 2بچے جاں بحق

ہفتہ 5 اکتوبر 2013 17:10

آواران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اکتوبر 2013ء) بلوچستان کے علاقے آواران میں خوراک، ادویات اور صاف پانی کی قلت کے باعث متاثرین سیلاب تاحال مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

آواران میں ملیریا اور گیسٹرو کے باعث مزید دو بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد تین دنوں میں جاں بحق بچوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے آواران اور مشکے کے متاثرین زلزلہ حکومتی دعووٴں کے باوجود مشکلات کا شکار ہیں متاثرین کے مطابق ناکافی امدادی سامان، طبی سہولیات اور آلودہ پانی کے استعمال کے باعث روز بروز مشکلات بڑھ رہی ہیں طبی سہولیات کے فقدان اور صاف پانی کی قلت کے باعث ملیریا، جلدی امراض اور گیسٹرو مریضوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا دوسری جانب ڈھنڈار سمیت کئی متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ مکانات سے ملبہ تک نہیں اٹھایا جاسکا۔

صاف پانی، خوراک اور ادویات کی قلت کے باعث گیسٹرو، ملیریا اور دیگر جلدی امراض پھیلنا شروع ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :