اسلام آباد میں ڈینگی کی شکار خاتون جاں بحق ہوگئی

ہفتہ 5 اکتوبر 2013 22:04

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اکتوبر۔2013ء) وفاقی دارالحکومت کے اسپتال پمز میں ڈینگی کی شکارخاتون جاں بحق ہو گئی، مریضہ دو دن سے زیر علاج تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان انسٹیٹیو ٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج ڈینگی کی مریضہ جاں بحق ہو گئی ہیں، ذرائع کے مطابق خاتون کو دو دن قبل شدید بخار کی وجہ سے پمز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، مریضہ کے ٹیسٹ کے بعد ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،ڈاکٹرز کوشش کے باوجود خاتون کی جان نہ بچا سکے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جڑوں شہروں کے اسپتالوں میں ڈینگی کے سترہ مریضوں کو لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :