سستی ادویات کے چار پلانٹ بند، ادویات کی قلت کا خدشہ،پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے ، فارما کمپنیوں کا موقف ، ایگزیکٹو فارما کمپنی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ذیلی کمیٹی نے قیمتوں پر نظر ثانی کیلئے چار نومبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا

جمعہ 1 نومبر 2013 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1نومبر 2013ء) ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے سستی ادویات کی تیاری کے چارپلانٹ بند کردئیے ہیں جس کے باعث پاکستان میں زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے سستی ادویات کی تیاری کے چارپلانٹ بند کر دئیے ہیں جس کی وجہ سے دسمبر میں اسٹاک ختم ہوجائے گا اورادویات کی شدید قلت ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

فارما کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے جس کی وجہ سے ادویات کی تیاری مشکل ہو گئی ہے۔ ایگزیکٹو فارما کمپنی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ذیلی کمیٹی نے قیمتوں پر نظر ثانی کیلئے چار نومبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا موجودہ اسٹاک صرف دسمبر تک باقی ہے اور اس کے بعد ڈی آر اے کی غیر فعالیت کی وجہ سے ملک میں ادویات کی قلت پیدا ہوجائیگی اور مارکیٹ میں جعلی ادویات کی بہتات سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :