سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 20 نومبر 2013 17:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20نومبر 2013ء) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمود اختر نقوی نے ججزسے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے درخواست گزار کو درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل دینے کا کہا تھا جس پر درخواست گزار نے اپنے دلائل دیئے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔