سول سروس کے آئینی کردار کامقصد حکومت وقت کے چیف ایگزیکٹیو اور ان کی حکومت کومدد فراہم کرنا ہوتاہے ،گورنر خیبرپختونخوا،پالیسی سازی کے عمل کے دوران سول سرکاری ملازم پالیسی اقدامات پر اپنی دیانتدارانہ اورغیرجانبدارانہ رائے دیتے ہیں، موجودہ حکومت نے معاشرہ کے نظرانداز طبقوں خصوصا خواتین اور نوجوانوں کیلئے فوری نوعیت کی سہولیات کی حامل متعدد سکیموں کااجراء کیاہے، تقریب سے خطاب
جمعرات 21 نومبر 2013 21:11
(جاری ہے)
کورس کے شرکاء کا تعلق وفاقی حکومت کی مختلف وزارتوں، ڈویژنوں اوراداروں سے ہے اور وہ تنخواہوں کے بنیادی سکیل۔19 میں ترقی کے امیدوار ہیں۔تقریب گورنر ہاوس پشاور میں منعقد ہوئی۔
گورنر نے فارغ التحصیل ہونے والے افسران کو یاد دلایا کہ پالیسی سازی کے عمل کے دوران سول سرکاری ملازم پالیسی اقدامات پر اپنی دیانتدارانہ اورغیرجانبدارانہ رائے دیتے ہیں۔یہی طریقہ کار درحقیقت دنیابھر میں رائج بھی ہے اوراسی حقیقت کے پیش نظر شفاف سرکاری ملازمت کے حصول یقینا کبھی بھی آسان ذمہ داری تصور نہیں کی گئی۔ لیکن جب سیاسی قیادت کی جانب سے کوئی فیصلہ ہوجاتاہے توپھروہ اپنی ذاتی سوچ وفکر اورخیالاات سے بالاتر ہوکرعملدرآمد کرتے ہیں اوربلاخوف وخطر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔گورنر نے واضح کیاکہ لہذا حکومت کی اہل فکرودانش،ماہرین اورمتعلقہ شعبوں میں فعال اورسرگرم عمل لوگوں کے ساتھ روابط لازمی ضرورت ہے اورعمومی طورپر یہ خواہش بھی پائی جاتی ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ اورآزادی کی حوالے سے بھی بنیادی تقاضوں کوپوراکرنے کیلئے عام لوگوں غیرسرکاری اداروں اور سول سوسائٹی کی سوچ وفکر اورتجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاہے کہ اس مقصد کے پیش نظر موجودہ حکومت نے معاشرہ کے نظرانداز طبقوں خصوصا خواتین اور نوجوانوں کیلئے فوری نوعیت کی سہولیات کی حامل متعدد سکیموں کااجراء کیاہے۔ گورنرنے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوانوں کویہ امر بھی یاد دلایا کہ اچھے اسلوب حکمرانی یقینی بنانے کی حتمی ذمہ داری بہرطورسرکاری اہلکاروں کے کاندھوں پر ہی عائد ہوتی ہے اورقوم کی ان سے اس ضمن میں بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔انہوں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ وہ اپنی تمام ترصلاحیتوں اورعزم کے ساتھ ان توقعات پرپورا اتریں گے۔قبل ازیں انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر جنرل نے گورنر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ کورس کے شرکاء نے انسٹی ٹیوٹ کے اندرٹریننگ کے علاوہ معروضی حقائق کاازخوداندازہ کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں کے دورے بھی کئے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ کورس میں شامل51 افسران نے سخت تربیتی عمل سے گذر کرتربیت مکمل کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.