چوبیس گھنٹوں میں 33مریض ڈینگی کا شکار ، پنجاب میں تعداد2119 ہو گئی

جمعہ 22 نومبر 2013 11:46

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22نومبر 2013ء) پنجاب میں ڈینگی کا مرض تیزی سے بڑھنے لگا،پنجاب میں رواں سال ڈینگی کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد دو ہزار ایک سو انیس ہو گئی۔ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ بدستور جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 33 مریض سامنے آئے ہیں جن میں 20 مریض لاہور سے اور گیارہ مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے جبکہ 2 کا بہاولپور اور ساہیوال سے ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی انفرادی سطح پر ڈینگی سے بچاو کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :