شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ بدین اور خیرپور سمیت دیگر مختلف علاقوں میں جدید ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں ،وزیر اعلیٰ سندھ ، ایران کے تعاون سے ایک سال کے اندر مکمل ہونیوالے جدید ہسپتال میں حاملہ خواتین، زچہ اور نوزائیدہ بچوں کو صحت کی مفت سہولیات میسر ہونگی،قائم علی شاہ کا سکھر میں تقریب سے خطاب
جمعرات 28 نومبر 2013 20:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں خیرپور کو 2011ء میں 60 کروڑ روپے لاگت سے ضلعی ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کی اسکیم دی گئی تھی لیکن متعلقہ عملداروں کی عدم دلچسپی کے باعث اس اسکیم کی تعمیر میں تاخیر ہوئی، امید ہے کہ رواں سال دسمبر میں اس اسکیم کو مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے مختلف اضلاع میں جدید ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے صوبہ میں معیاری تعلیمی اداروں کا تحفہ دیا ہے، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کی جانب سے خیرپور میں قائم شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کیمپس کو جلد یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ اس موقع پر تقریب میں پاکستان میں تعینات ایران کے قونصل جنرل مہدی سبحانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران ایک اہم پڑوسی ممالک ہیں، جن کے باہمی مذہبی، ثقافتی اور جغرافیائی تعلقات ہیں، پاکستانی قوم اسلامی ثقافت کی امین ہے، ایران کی خارجہ پالیسیوں میں پاکستان کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے روحانی رہنماء آیت اللہ علی خامنائی نے پاکستا میں زلزلہ، سیلاب بارش و دیگر قدرتی آفات کے دوران پاکستان کی بھرپور مدد کرنے کی خصوصی ہدایات کیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایران کی جانب سے2010 ء میں سیلاب متاثرین کے لئے 60 ملین ڈالرز کی امداد کی گئی جبکہ بعد ازاں اس سلسلہ میں ایک باقاعدہ فنڈ بھی قائم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں چوتھا پروجیکٹ ایران کے تعاون سے شرو ع کیا جا رہا ہے، قبل ازیں گڑھی خدا بخش اور شہید بے نظیر آباد میں مختلف پروجیکٹ دیئے گئے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ماڈرن بس ٹرمینل کے قریب محکمہ جنگلات کے تعاون سے تیار کئے گئے 43 لاکھ روپے کی لاگت سے شہید ذوالفقار علی بھٹو واکنگ ٹریک پارک اور 10 کروڑ 98 لاکھ روپے کی لاگت سے بلاول بھٹو پارک سے چانڈیا موڑ، سول ہسپتال اور لقمان تک تین کلومیٹر روڈ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.