مہاجر عوام اور کارکنان شہر قائد کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں ، شمشاد خان غوری،کراچی کے عوام کی پذیرائی ناقابل فراموش ہے ، چیئرمین آفاق احمد کی قیادت پر عوام کا بھر پور اعتمادعظیم کامیابی ہے، جمیل الرب

پیر 9 دسمبر 2013 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 دسمبر 2013ء) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہاکہ شہر میں مہاجرقومی موومنٹ کی بڑھتی مقبولیت چیئرمین آفاق احمد کی ناقابل فراموش کاوشوں ،مہاجر شہداء کی بے مثال قربانیوں اور حوصلہ مند ساتھیوں کی انتھک محنت اور جدوجہد کا ثمر ہے،کراچی کے مظلوم عوام شہر میں جاری ظلم و جبر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں مہاجرقومی موومنٹ ہمیشہ کراچی کے عوام کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کررہی ہے اور رہے گی۔

اس موقع پر ہزاروں مہاجر کارکنان ، ہمدردوں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور شہر کو ظلمت کے اندھیروں سے نکالنے اور اسے دوبارہ رشنیوں کا شہر بنانے کا عہد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہاجرقومی موومنٹ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کاشف مغل نے کہاکہ کراچی کے عوام تنہانہیں مہاجرقومی موومنٹ عوام کی حقیقی جماعت اور طاقت بن چکی ہے ،چیئرمین آفاق احمد کی عظیم قیادت اور رہنمائی کی بدولت عنقریب شہر کے عوام مسائل ومصائب سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے قوم شہرقائد کا کھویا ہوا وقار حا صل کرنے کی جدوجہد میں مہاجرقومی موومنٹ کا حصہ بنیں مہاجرقومی موومنٹ کا مقصد عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد پر ڈٹے رہنااور قوم کو غربت،مہنگائی اورجہالت کے اندھیروں سے نجات دلانا ہے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہاجرقومی موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمیل الرب نے کہاکہ کراچی کے عوام کی پزیرائی اور مہاجرقومی موومنٹ کی رابطہ مہم میں بھر تعاون کرکے اس بات کا ثبوت دے دیاکہ کراچی کے عوام چیئرمین آفاق احمد کیساتھ ہیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینٹرل ایگزیکٹیو ممبرعاصم حسین نے کہاکہ کراچی کے عوام مہاجر پرچم تلے متحد ہوجائیں،وطن عزیز بلخصوص شہرقائد کیلئے ناپاک عزائم رکھنے والے عنقریب اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔

متعلقہ عنوان :