غداری کیس میں مشرف کی حاضری، وکلاء نے استثنیٰ مانگ لیا
جمعرات 2 جنوری 2014 11:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بنچ کر رہا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف اور عدالتی وکلاء کے درمیان شدید گرما گرمی اور تلخ کلامی شروع ہو گئی .دونوں جانب سے ایک دوسرے کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز کا خصوصی عدالت کے روبرو کہنا تھا کہ حکومتی وکیل \'\'اکرم شیخ نے سابق صدر پرویز مشرف کو جوتا مارنے کی دھمکی دی ہے\'\'۔
اکرم شیخ خود کو ہیرو اور وزیراعظم نواز شریف کو چیتا سمجھتے ہیں۔ اکرم شیخ وزیراعظم سے وعدہ کرکے آئے ہیں کہ وہ پرویز مشرف کی تضحیک کریں گے. پرویز مشرف کے وکیل انور منصور کا کہنا تھا کہ صرف مجھے یہ کیس لینے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
ساری رات میرے گھر کی گھنٹی بجائی جاتی رہی. میں ساری رات سو نہیں سکا۔ مجھے دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔
میری گاڑی پر حملہ بھی ہو چکا ہے. گزشتہ 40 سال میں اس صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ جس پر بنچ کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ آپ کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم جاری کرتے ہیں تاہم ایڈووکیٹ انور منصور کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے سیکیورٹی نہیں چاہتا، بے شک مجھے مار دیں۔ ایسی حکومت کی سیکیورٹی نہیں چاہیے جو خود فریق ہے۔ پرویز مشرف کے وکلاء پینل کے سربراہ سید شریف الدین پیرزادہ نے عدالت کے روبرو کہا کہ حکومتی وکیل اکرم شیخ نے انھیں ابراہیم ستی کے سامنے دھمکیاں دی ہیں۔ جس پر ابراہیم ستی کا کہنا تھا کہ اکرم شیخ نے کہا کہ شریف الدین پیرزادہ نے ساری زندگی مارشل لا کی حمایت کی۔ میرا ٹارگٹ احمد رضا قصوری نہیں بلکہ شریف الدین پیرزادہ ہیں۔ حکومتی وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ شریف الدین پیرزادہ کے اشارے پر مجھ پر ذاتی حملے کئے جا رہے ہیں۔ خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے پرویز مشرف کے وکیل سید شریف الدین پیرزادہ سے استفسار کیا کہ کیا ان کے موکل سابق صدر پرویز مشرف آج عدالت میں پیش ہو رہے ہیں جس پر شریف الدین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ان کے موکل شاید آج عدالت میں پیش ہونگے۔ شریف الدین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ آج وکلاء کو جس طرح دھمکیاں دی گئیں، میں عدالت سے کیا توقع کروں. پرویز مشرف کے وکلاء نے غداری کیس میں اپنے موکل کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا ہے. کیس کی سماعت ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.