لاہور، مکان مالکن نے 10 سالہ ننھی ملازمہ کے قتل کا اعتراف کرلیا
جمعہ 3 جنوری 2014 17:14
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) شہر کے پوش علاقے عسکری نائن میں رہنے والے خاندان نے کمسن یتیم ملازمہ کو تشدد کرکے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ذرائع کے مطابق 10 سالہ ننھی ملازمہ ارم کے قتل میں گرفتار ملزموں نے اعتراف کیا ہے کہ 20ہزارروپےچوری کےالزام میں بچی پراتناتشددکیا کہ وہ زندگی کےتمام دکھوں سے ہی آزادہوگئی۔
خاتون کے شوہر ملزم الطاف محمود کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی پاگل ہے اور ان کے قابو میں نہیں ہے اور اسی نے ارم کو قتل کیا۔(جاری ہے)
ملزمہ ناصرہ الطاف نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا ہے کہ گھر سے 20 ہزار روپے چوری ہوئے، تفتیش کے لئے ارم کو رسیوں سے باندھا اور اس کی پٹائی کر رہی تھی جب وہ دم توڑ گئی۔واضح رہے کہ عسکری نائن میں کروڑوں روپےمالیت کےمکان میں رہنےوالے الطاف محمود کا جوتوں کا کاروبار ہے ۔ ان کے 4 بیٹے اور ایک بیٹی ہےجس کی اسی ماہ کی 18 تاریخ کوشادی تھی جب کہ مقتول ارم اوکاڑہ کےقریبی گاؤں کی رہنے والی بیوہ زبیدہ کے 6 بچوں میں سب سے چھوٹی تھی اورڈھائی مہینے پہلے 3 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر اسے ملازمت پر رکھوایاگیاتھا۔
مزید اہم خبریں
-
طوفانی بارشوں سے پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن متاثر
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاول پورکا دورہ
-
کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے پر مراکش اور اسپین کے درمیان مذکرات آخری مرحلے میں
-
وزیرخزانہ کو کسی سے ملے بغیرٹیکس لگانا چاہیے، مفتاح اسماعیل
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیر داخلہ
-
برطانیہ اورآئرلینڈ کی حکومتوں کے درمیان تارکین وطن کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے
-
حکومت کا سرکاری ملازمین کی سبسڈی کم کرنے کا فیصلہ
-
لاہور ہائی کورٹ نے نو مئی کیس میں فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت 9 مئی تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.