کراچی، فائرنگ،پرتشدد واقعات میں دو بھائیوں سمیت 9افراد جاں بحق،سات گرفتار
ہفتہ 4 جنوری 2014 11:52
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو سگے بھائی سمیت 9 افراد جاں بحق,4 زخمی ہو گئے، رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران سات ملزمان گرفتار کر لیے،اسلحہ بھی برآمد۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی پر واقع جوس سینٹر پر رات گئے نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں جوس سینٹر کا مالک حسین علی اور دو ملازمین عبدالواحد اور نادر علی موقع پر جاں بحق جبکہ جوس سینٹر کے دو ملازمین غلام اور حیدر برابر میں واقع سپر سٹور کے دو ملازمین جواد اور ریاض زخمی ہو گئے۔
گلشن اقبال موتی محل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔دونوں کی شناخت ساجد اور عابد کے نام سے ہوئی۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق دونوں سگے بھائی ہیں۔واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے سڑک بلاک کر دی۔ پولیس کی بھاری نفری صورتحال پر قابو پانے کے لئے موقع پر پہنچ گئی۔سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ بلدیہ ٹاؤن بسم اللہ چوک کے قریب سے ایک شخص منیر کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔دریں اثناء رینجرز نے مسکن چورنگی،گلشن اقبال اور سہراب گوٹھ میں چھاپوں کے دوران سات ملزمان کو گرفتار کر لیا،اسلحہ بھی برآمد،زیر حراست ملزمان کا مبینہ طور پر مسکن چورنگی واقعہ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات اور ان میں ہلاکتوں پر تر جمان رینجرز نے رد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ رات سے ہونیوالی ہلاکتوں میں ایک سیاسی تنظیم ملوث ہے،ٹارگٹ کلنگ کا مقصد شہر میں امن کی صورتحال خراب کرنا ہے۔ رینجرز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعات میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.