لندن میں پرویز مشرف کا بنک اکاؤنٹ منجمد کردیا گیا، تحقیقات شروع
پیر 6 جنوری 2014 21:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری۔2014ء) برطانیہ نے حقائق چھپا کر اور غلط بیانی کے ذریعے بینک اکاؤنٹ کھولنے پر سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔برطانیہ کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے بینک اکاؤنٹ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پرویز مشرف پر الزام ہے کہ انہوں نے حقائق چھپا کر اور غلط بیانی کر کے ایچ ایس بی سی میں ایک بینک اکاؤنٹ کھولا۔
ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ تفتیشی ادارے نے پرویز مشرف کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کر دیا ہے۔ حکام نے اکاؤنٹ کھولنے والے سری لنکن نژاد بینک منیجر کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پرویز مشرف کے لندن میں بینک اکاؤنٹ کا ریکارڈ بھی تحقیقاتی اداروں نے قبضہ میں لے لیا ہے۔(جاری ہے)
سابق صدر نے اکاؤنٹ کھلواتے ہوئے نہیں بتایا کہ وہ پاکستان کے سابق صدر ہیں۔
برطانیہ میں غیر ملکیوں کو بینک اکاؤنٹ کے لیے بتانا لازمی ہے کہ ان کے ملک میں ان کی اصل شناخت کیا ہے۔ برطانیہ میں بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی اسی شق کے تحت لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی اور سابق مصری صدر حسنی مبارک کے بینک اکاؤنٹس کو ضبط کیا گیا تھا۔ اس بینک اکاؤنٹ کے ذریعے پرویز مشرف نے تین سال میں 70 لاکھ پاؤنڈ کی ٹرانزیکشنز کیں جو پاکستانی کرنسی میں مالیت قریباً ایک ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.