جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی کی درخواست پر شنید قریشی کے وارنٹ گرفتاری جاری
منگل 7 جنوری 2014 11:56
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء)جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی کی درخواست پر شنید قریشی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت نے جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ کے چیف فنانشنل آفیسر اور کمپنی کے شیئرز ہولڈز پر تشدد کرنے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں نامزد ملزم العباس شوگر مل کے سی ای او اور سابق چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن شنید قریشی کے 10 جنوری کے لئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں اور پولیس کو ملزم کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ میں بحیثیت چیف فنانشنل آفیسر کے ملازمت کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
15اکتوبر 2013کو ان کی کمپنی کی سالانہ میٹنگ کے دوران ملزمان شنید قریشی حاجی عثمان ، عاصم غنی ولدحاجی عثمان غنی اور50,60 افراد میٹنگ روم میں دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اورمدعی سمیت دیگر افراد کو مارنا شروع کردیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
واقعے کی فوٹیج کئی ٹی وی چینلز پر نشر کی گئی اور اخبارات نے بھی چھاپا۔ بعد میں ایک نجی ٹی وی چینل نے واقعے کے کافی دن گزرنے کے بعد بھی اس موضوع پر ایک مذاکرہ بھی کرایاتھا۔ اس واقعہ سے ان کے ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی۔ لہٰذاملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔عدالت کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.