سپریم کورٹ نے وزارت دفاع سے کنٹونمینٹ ایریاز میں انتخابات کے لئے حتمی تاریخ طلب کرلی،وفاقی حکومت کنٹونمنٹ بورڈ کے قانون میں ترمیم کررہی ہے،حتمی تاریخ نہیں دے سکتے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل
منگل 7 جنوری 2014 22:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) سپریم کورٹ نے وزارت دفاع سے کنٹونمینٹ ایریاز میں انتخابات کے لئے حتمی تاریخ طلب کرلی جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاقی حکومت کنٹونمنٹ بورڈ کے قانون میں ترمیم کررہی ہے،حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔منگل کو کنٹونمنٹ ایریاز میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ وزارت دفاع انتخاب کرانے کی حتمی تاریخ دے۔(جاری ہے)
ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے15ستمبر2013 تک انتخابات کی تاریخ دی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹونمنٹ ایریاز میں 14فروری تک انتخابات ہوسکتے ہیں۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور سے استفسار کیا کہ حتمی تاریخ دیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے اس پر جسٹس خلجی عارف نے استفسار کیا کہ انتخابات کرانے کا ارادہ نہیں تو بتادیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا وفاقی حکومت کنٹونمنٹ بورڈ کے قانون میں ترامیم کرارہی ہے، ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جاچکا ہے۔ بعد ازاں کنٹونمنٹ ایریاز میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت 9جنوری تک ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.