دو مواقع پرپاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل پر پہنچ گئے تھے ، برطانوی اور بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بدھ 8 جنوری 2014 15:14
لندن/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) برطانوی اخبا ردی میل اور بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دو مواقع پرپاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل پر پہنچ گئے تھے، چناب فارمولے میں چناب کو سرحد تسلیم کیا جانا تھا، سری نگر بھارت کا حصہ ہے ، چناب کا کچھ مغربی حصہ پاکستان کو ملتا،اسی طرح پاکستان کا کچھ حصہ بھارت کو دیا جاتا،چار پیرامیٹرز میں سرحدوں پر نرمی غیر فوجی علاقہ،تجارت اور لوگوں کے روابط کا مشترکا لائحہ عمل، دونوں اطراف کے کشمیریوں کی شمولیت تھا۔
بدھ کو برطانوی اخباردی میل اور بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے نے اپنی رپورٹس میں یہ انکشافات وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے کے ایک انٹرویو کے حوالے سے کئے گئے۔پاکستانی مندوب نے انکشاف کیا کہ اٹل بہاری واجپائی اور من موہن سنگھ کے دور حکومت میں پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر ایک قرارداد کے قریب پہنچ گئے تھے تاہم وزیر اعظم واجپائی اور جنرل مشرف کے درمیان علاقائی مراعات کاسوال پیدا ہوا جس میں دونوں ممالک کو اپنے کچھ علاقوں کا ایک دوسرے سے تبادلہ کرنا تھا،اسے چناب فارمولہ کا نام دیا گیا،اس کے مطابق چناب کو دونوں ممالک کی سرحد تسلیم کیا جانا تھا جو پاکستان اور بھارت کو تقسیم کرتی،فارمولے کے مطابق سری نگر بھارت کا حصہ ہی رہتا جبکہ چناب کا کچھ مغربی حصہ پاکستان کے حصہ بن جاتا،اسی طرح پاکستان کا کچھ حصہ بھارت کے پاس چلا جاتاتاہم یہ فارمولہ کبھی بھی حقیقت کا روپ نہ لے پایا اور نہ اب کوئی اسے تسلیم کرنے کو تیار ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.