کراچی دھماکا،اعضا کا ڈی این اے کرارہے ہیں، سربراہ تحقیقاتی ٹیم
جمعہ 10 جنوری 2014 12:55
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) لیاری ایکسپریس وے دھماکے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی ظفر عباس بخاری نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا،دھماکے کی جگہ سے ملنے والے اعضا کے ڈی این اے ٹیسٹ کرا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
دھماکے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ظفرعباس بخاری بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے ملنے والے اعضا ء کے فنگر پرنٹس لیے جائیں گے اور نادرا سے رابطہ کیا جائے گا،حملے میں کونسی گاڑی استعمال ہوئی اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چودھری اسلم پر5 بار حملہ کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودھری اسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے الفاظ کی ضرورت نہیں، چودھری اسلم کا کام بولتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے جسم کے اعضا ملے ہیں، جن کا ڈی این اے کرایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے حوصلے بلند ہیں ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہمارا آپریشن جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.