چوہدری اسلم شہید پر حملے کا مقدمہ 2 روز بعد بھی درج نہیں کیا جاسکا
ہفتہ 11 جنوری 2014 13:08
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہید پر حملے کا مقدمہ 2 روز گزر جانے کے باوجود درج نہیں کیا جاسکا جب کہ مبینہ حملہ آور کی شناخت کے بعد اس کے بھائی سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بدھ کے روز کراچی کے علاقے عیسی نگری میں لیاری ایکسپریس وے پر خودکش حملے میں 3 ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہونے والے ایس ایس پی سی آئی ڈی اسلم چوہدری پر حملے کا مقدمہ پولیس کی جانب سے 2 روز بعد بھی درج نہیں کیا جاسکا۔
ڈی ایس پی ناصر لودھی کا کہنا ہے کہ کچھ اہم وجوہات کی بناء پر مقدمہ درج کرنے میں تاخیر ہوئی تاہم آج شام تک حملے کا مقدمہ درج کرلیا جائے گا جب کہ خودکش حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
ایس ایس پی سی آئی ڈی نیاز احمد کھوسو کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور نعیم اللھ کے 2 دوستوں اور ایک بھائی کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔
نعیم اللہ کا زیرحراست بھائی شہاب اللہ بھی پشاور میں خودکش حملے کے لیے گیا تھا جہاں ایک حملے کے بعد دوسرا حملہ اس نے کرنا تھا مگر وہ عین وقت پر ڈر گیا اور بھاگ کر کراچی آگیا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کے والد بنارس کالونی میں واقع ایک مدرسے میں بچوں کو دینی تعلیم دیتے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ خود کش حملے میں مارا گیا بمبار نعیم اللہ 4 بچوں کا باپ تھا اور اس کی شناخت جائے وقوعہ سے ملنے والے ایک ہاتھ کی انگلیوں کی فنگرپرنٹس کی مدد سے نادار نے کی ہے۔ حملہ آور کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے فضل اللھ گروپ سے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.