بھارت نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ویزا دینے سے انکار کردیا
اتوار 12 جنوری 2014 13:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء) بھارت نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ترجمان تحریک منہاج القرآن قاضی فیض کے مطابق ڈاختر طاہرالقادری کو بھارت کے ایک ماہ کے دورے کے دوران مختلف مذہبی اجتماعات اور کانفرنسز سے خطاب کرنا تھا۔
(جاری ہے)
بنگلور میں 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی رات منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت ڈاکٹر طاہرالقادری کی سب سے اہم مصروفیت تھی تاہم بھارتی سفارت خانے نے اپنے ملک میں جاری انتخابی سرگرمیوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں ویزہ دینے سے معذرت کرلی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے بنگلور کی عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کے ساتھ ساتھ کینیڈا کی شہریت کے بھی حامل ہیں اور وہ کینیڈا کے سفری دستاویزات کے ذریعے مختلف ممالک کے دورے کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.