Live Updates

طالبان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ، عمران خان مقدمہ تحریک طالبان کیخلاف درج کرائیں ، زاہد خان

پیر 13 جنوری 2014 14:32

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سینیٹرزاہدخان نے کہا ہے کہ اے این پی کے رہنماء میاں مشتاق کے قتل اورامیرمقام پرحملے کی ذمے داری تحریک طالبان نے قبول کر چکے ہیں ، عمران خان مقدمہ نامعلوم افرادکے بجائے تحریک طالبان کیخلاف درج کرائیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میاں مشتاق کے قتل کے ذمے دار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک ہیں،سینیٹرزاہدخان نے کہا کہ پشاور میں دہشت گردوں کاقبضہ ہے،لیکن صوبائی حکومت موثر اقدامات سے گریزاں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :