حکم امتناعی کے باوجود بھرتی کا عمل جاری رکھنے پرآئی جی پنجاب کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر 29جنوری کو جواب طلب
پیر 13 جنوری 2014 15:00
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی کے باوجود ٹریفک وارڈنزکی بھرتی کا عمل جاری رکھنے پرآئی جی پنجاب کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر 29جنوری کو جواب طلب کرلیا ۔ ٹریفک وارڈن بھرتی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں درخواست دینے والے نقیب شہزاد کے وکیل نے بتایاکہ انکے موکل کی دستاویزات میں ولدیت کے نام میں تھوڑا فرق ہے تاہم نہ صرف انہیں تحریری امتحان میں بٹھایا گیا بلکہ ان سے انٹر ویو بھی لیا گیا ۔
اب اس غلطی کو جواز بناتے ہوئے انہیں نا اہل قراردیدیا گیا ۔ معززعدالت نے اس سلسلہ میں 220ٹریفک وارڈنز کی بھرتی کے عمل کوروکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا تھا تاہم اسکے باوجود یہ عمل جاری ہے اور ٹریفک وارڈنز نے پولیس لائنز میں رپورٹ بھی کردی ہے اور انہیں نوکریوں کے لیٹر بھی جاری کردئیے گئے ہیں ۔(جاری ہے)
عدالت سے استدعا ہے کہ حکم امتناعی کے باوجود اس عمل کوجاری رکھنے پرآئی جی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔ معزز عدالت نے آئی جی پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت29جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے بھرتی کے عمل کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.