حملہ آوروں نے چوہدری اسلم کو مارنے کے لئے 2 پک اپ تیار کر رکھی تھیں، تفتیشی افسر
پیر 13 جنوری 2014 15:25
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) تفتیشی حکم کے مطابق حملہ آوروں نے چوہدری اسلم کو مارنے کے لئے ایک اور پک تیار رکھی تھی اوراگر ایک نشانہ نہ بناپاتی تو پھردوسری استعمال کی جاتی۔
(جاری ہے)
تفتیشی حکام کے مطابق عیسیٰ نگری کے قریب ایکسپریس وے کے ٹول دفتر کے قریب دوپہر 11 سے 12 بجے کے درمیان 2 گاڑیاں دیکھی گئی تھیں، دھماکے سے آدھے گھنٹے قبل دونوں گاڑیوں کو ایکسپریس وے کی چڑھائی پر جاتے دیکھا گیا ، تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ دھماکے میں ایک گاڑی استعمال کی گئی جبکہ دوسری گاڑی کے استعمال کے حوالے سے شواہد نہیں ملے، ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے لئے بھی دہشت گردوں نے دو گاڑیاں استعمال کی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قبرستان کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم 3 پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہوگئے تھے جبکہ واقعےکی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے قبول کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.