قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا بلدیاتی انتخابات سے قبل مردم شماری کا مطالبہ
پیر 13 جنوری 2014 16:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے بلدیاتی الیکشن سے پہلے مردم شماری کا مطالبہ کر دیا،دوسری طرف الیکشن کمیشن نے مردم شماری پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ قومی اسمبلی میں الیکشن کمیشن کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس میاں عبدالمنان کی زیر صدارت ہوا جس میں نادرا اور الیکشن کمیشن حکام نے شرکت کی۔
پارلیمانی امور کی کمیٹی کا موقف تھا کہ بلدیاتی الیکشن کی ساکھ تب ہو گی جب نئی مردم شماری ہو گی۔(جاری ہے)
ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن شیرافگن نے پارلیمانی امور کی کمیٹی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا اب تو جنگل بھی آبادی میں تبدیل ہو چکے ہیں،مردم شماری کی ضرورت ہے۔انہوں اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بائیو میٹرک نظام صرف انگوٹھوں کی شناخت تک محدود ہو گا۔
مکمل الیکٹرانک سسٹم کا استعمال 2018 کے انتخابات میں کیا جائے گا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن شیر افگن نے بتایا جہاں تک انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا معاملہ ہے۔نادرا حکام کے مطابق مہندی لگے ہاتھ اور کھیتوں میں کام کرنے والوں کے ہاتھوں کے نشانات پڑھنا مشکل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.