کراچی،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت2افراد ہلاک ،پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران29ملزمان کو گرفتار کرلیا ،اسلحہ برآمد
پیر 13 جنوری 2014 19:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) کراچی کے مختلف علااقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے ۔جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران29ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمارتھانہ کی حدود افغان بستی مہاجر کیمپ میں گھر کے اندرفاطمہ نے فائرنگ کرکے اپنے شوہر 35سالہ قاری عبدالمالک ولد سہراب خان کو قتل کردیا ۔
مقتول کے بھائی عبدالحئی نے” این این آئی “کو بتایا ہم 7بھائیوں میں مقتول دوسرے نمبر پر تھا اور کباڑمیں پلاسٹک ڈرم کا کام کرتا تھا ۔مقتول کی پانچ سال قبل شادی ہوئی تھی ۔دو بچے پیدائش کے بعد فوت ہوچکے تھے ۔مقتول پر خاندان کی جانب دوسری شادی کرنے کا دباوٴ تھا ،جس پر تلخ کلامی پر بیوی نے گولی مارکر اس کو قتل کردیا۔(جاری ہے)
مقتول کا تعلق نورزئی افغان قبیلہ سے تھا جبکہ ملزمہ فاطمہ کا تعلق ماشن زئی قبیلے سے تھا ۔
مقتول کا آبائی تعلق قندھار سے بتایا جاتا ہے ۔لاش کو غسل کے بعد قبرستان کے لیے لے گئے تھے جہاں پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔پوسٹ مارٹم تدفین افغان کیمپ کے قبرستان میں کی گئی۔پولیس کے مطابق ملزمہ فاطمہ واقعہ کے بعد فرار ہوگئی ۔بغدادی کے علاقے لیاری رانگی واڑہ شاہ بیگ لین میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 25سالہ گلشن بی بی دختر کریم بخش ہلاک ہوگئی ۔خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔چاکیواڑہ کے علاقے میراں ناکہ میں فائرنگ سے 25سالہ محمد عثمان ولد فقیر محمد کچھی زخمی ہوگیا ۔دوسری جانب کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 29 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کیماڑی ڈویڑن پولیس نے شیرشاہ ، مچھر کالونی ، سلطان آباد اور مواچھ گوٹھ میں چھاپے مارے۔ ایس پی کیماڑی کے مطابق کارروائی کے دوران 24 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں جن میں منشیات فروش، مفرورملزمان اور جواری شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے منشیات اور تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ بلدیہ ٹاوٴن ، گلشن غازی اور سعید آباد سے بھی 5 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.