حکومت نے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی بحالی کیخلاف ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی، سابق حکومت نے پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چیرمین پیمرا کی تقرری کی تھی ،د رخواست میں موقف ،عدالت چوہدری عبدالرشید کی بحیثیت چیئرمین پیمرا بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ،درخواست میں استدعا
پیر 13 جنوری 2014 22:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) حکومت نے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی بحالی کیخلاف ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی ہے۔
(جاری ہے)
پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق حکومت نے پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چیرمین پیمرا کی تقرری کی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی بحالی کیلئے عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں کئی حقائق چھپائے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ وہ چوہدری عبدالرشید کی بحیثیت چیئرمین پیمرا بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کو برطرف کردیا تھا تاہم چوہدری رشید نے اپنی برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا جس پر جسٹس ریاض احمد نے چیرمین پیمرا کی بحالی کے احکامات جاری کردیئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.