سینیٹ میں اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کامطالبہ ، یہی لوگ موجود رہے تو بلدیاتی انتخابات میں بھی تماشہ ہوگا،الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کی منتیں کرکے بلدیاتی انتخابات پرسپریم کورٹ جانے کاکہا ،سینیٹرسعیدغنی،زاہدخان،شاہی سید، سعیداقبال ، عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیئے ہیں، الیکشن چرانا آسان نہیں ، ایزی لوڈ والی حکومتیں چلائیں گے تو آئندہ عوام بھی ہمارا یہی حشرکریگی، سینیٹرمشاہداللہ خان
پیر 13 جنوری 2014 22:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) سینیٹ میں اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہی لوگ موجود رہے تو بلدیاتی انتخابات میں بھی تماشاہوگا،الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کی منتیں کرکے بلدیاتی انتخابات پرسپریم کورٹ جانے کاکہا جبکہ حکومتی سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہا کہ عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیئے ہیں الیکشن چرانا آسان نہیں ہیں ایزی لوڈ والی حکومتیں چلائیں گے تو آئندہ عوام بھی ہمارا یہی حشرکرینگی ۔
پیرکو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹرسعیدغنی نے تحریک پیش کی کہ یہ عوام 2013ء کے عام انتخابات میں مبینہ بے قاعدگیوں کو زیربحث لائے جس پراظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹرسعیدغنی نے کہا کہ گیارہ مئی کے عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کی نااہلی ثابت ہوگئی ہے الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ایسے انتظامات کئے گئے ہیں کہ دھاندلی نہیں ہوگی جب ووٹوں کی گنتی ہوتی ہے تو ہمیشہ صوبائی اورقومی اسمبلی کے ووٹوں کی تعداد برابر ہوتی ہے لیکن بعض حلقوں میں ایسا نہیں تھا پریذائیڈنگ افسران کو نظرنہیں آیا کہ دھاندلی ہورہی ہے پھرکہاگیا کہ ان دھاندلیوں پرالیکشن ٹریبونل میں چلے جائیں اگر ٹریبونل میں ہی جانا ہے تو الیکشن کمیشن کو ختم کردیاجائے انہوں نے کہاکہ چیزوں کو ٹھیک کرنے کیلئے اختیارات دیئے جاتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے سارا نظام گرادیا ان کو دیئے گئے اختیارات کادوبارہ جائزہ لیاجاناچاہیے ان کی موجودگی میں بلدیاتی انتخابات میں بھی یہی تماشہ ہوگا انہوں نے کہاکہ صدارتی انتخابات میں بھی تماشا لگایا گیا الیکشن کمیشن ہرمعاملے پر سپریم کورٹ کاانتظارکرتارہا بلدیاتی انتخابات کے دوران سندھ اورپنجاب میں الیکشن کمیشن نے تاریخیں دیں پھرانہیں احساس ہوا کہ انتخابات نہیں ہوسکتے جس پرانہوں نے صوبائی حکومتوں کی منتیں کیں کہ وہ سپریم کورٹ جائیں کہ یہ الیکشن نہیں ہوسکتے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن بااختیارہے اسے دیکھناچاہیے کہ کس وقت انتخابات کرواسکتے ہیں اورکس وقت نہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.