امریکی سفیر رابن رافیل اور قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات، صوبے اور شہر میں ترقیاتی کاموں اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
جمعرات 16 جنوری 2014 20:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) امریکی سفیر برائے معاشی ترقی رابن رافیل اور قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے جمعرات کو گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبے اور شہر میں ترقیاتی کاموں اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ امریکہ نے یو ایس ایڈ کے ذریعے اہم شعبوں تعلیم ، سیکیورٹی ، ایگریکلچر ، فوڈ پروسیسنگ ، اساتذہ تربیت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے اپنا نیا تشخص ابھارنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان شعبوں کا براہ راست تعلق عوام سے ہے لیکن کئی عرصے یہ شعبے وسائل کی کمی کے باعث نظر انداز رہے اب یو ایس ایڈ سے ان شعبوں میں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ توانائی کا شعبہ پاکستان کی لائف لائن بن چکا ہے جس پر فوری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے صوبہ سندھ اور اس کے سب سے بڑے شہر کراچی میں توانائی کے وسیع ذرائع دستیاب ہیں جن پر خصوصی توجہ دی جائے تو قلیل عرصے میں محدود سرمایہ کاری کے ذریعے وسیع پیمانے پر توانائی حاصل کی جاسکتی ہے ان کی خواہش ہے کہ امریکہ اس شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے جس سے پاکستان میں توانائی بحران سے نمٹنے میں آسانی ہوگی جبکہ اقدام سے پاک امریکہ دوستی کو ایک نئی سمت بھی مل سکتی ہے یقیناً یہ ایسا اقدام ہوگا جسے پاکستانی عوام ہمیشہ یاد رکھے گی ۔
اس موقع پر امریکی سفیر برائے معاشی ترقی رابن رافیل نے گورنر سندھ کو بتا یا کہ ان کا ملک اور عوام اپنے دوست ملک پاکستان کو پر امن اور ترقی یافتہ دیکھنا چا ہتا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ فی الحال یو ایس ایڈ کے ذریعے سرمایہ کاری کے لئے انسانی زندگی میں اہم کردار کرنے والے شعبوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں تعلیم ، انسانی ترقی ، زراعت ، سیکیورٹی ، ترقی برائے نوجوانان ، اساتذہ تربیت اہم ہیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ امریکہ کی پوری توجہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے پر مرکوز ہے اور جن ذرائع پر انہوں نے نشاندہی کی ہے اس پر بھی یقیناً غور کیا جائے گا امریکہ اس ضمن میں جو بھی تعاون ممکن ہوگا فراہم کریگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.